رحیم یارخان میں بااثر افراد کا نوجوان پر سرعام تشدد

Last Updated On 27 August,2018 07:34 pm

رحیم یارخان: (دنیا نیوز) رحیم یارخان میں بااثر افراد کا زمین کے تنازعہ پر نوجوان پر سرعام تشدد، چوری کا الزام لگا کر بانگل خان نامی نوجوان کو الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

رحیم یارخان کے نواحی علاقہ میں تھانہ رکن پور کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں موضع ہیراں ہیڈ حاجی پور کے رہائشی نوجوان بنگل خان کو بااثر افراد نے زمین کی رنجش پر سرعام تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے متاثرہ شخص کو ہی حراست میں لے لیا، ملزمان نے نوجوان کو چور بنا کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ حقیقت سامنے آنے پر پولیس حرکت میں آئی اور 3 ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔