نیا آئی جی کون ہوگا؟ تین ناموں کا پینل پنجاب حکومت کو بھیج دیا گیا

Last Updated On 26 August,2018 06:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب کے لئے 3 ناموں کا پینل پنجاب حکومت کو بھیج دیا ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کے پینل میں محمد طاہر خان، خالد داد لک اور فیصل شاہکار کے نام شامل ہیں۔ محمد طاہر خان اس وقت آئی جی خیبر پختونخواہ ہیں جبکہ فیصل شاہکار اس وقت نیشنل سکولز آف پبلک پالیسی میں ڈائریکٹر سٹاف ہیں۔

ایس اینڈ جی اے ڈی حکام کے مطابق آئی جی پنجاب کے لیے ناموں کا پینل وفاق سے آ گیا ہے، وزیرِاعلی پنجاب کی منظوری کے بعد ایک نام فائنل کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق ایس اینڈ جی اے ڈی حکام بھجوائے گئے پینل میں دو بار تبدیلیاں ہوئیں، پھر فائنل کر کے پنجاب حکومت کو بھجوایا گیا۔