جلد شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلی نظر آئیگی: وزیراعلیٰ پنجاب

Last Updated On 30 August,2018 12:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے تبدیلی کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے، بہت جلد شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلی نظر آئے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولتوں پر پورا حق ہے، نئے پاکستان میں عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اصلاحات لیکر آئیں گے۔ انہوں نے ہسپتالوں کی حالت زار کو بدلنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے متعلقہ حکام کو فعال اور متحرک انداز میں کام کرنا ہو گا۔