محمد طاہر کو آئی جی پنجاب مقرر کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 27 August,2018 02:35 pm

لاہور (دنیا نیوز ) سینئر پولیس آفیسر محمد طاہر کو پنجاب کا آئی جی مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا فیصلہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔

محمد طاہر اس وقت کے پی کے میں بطور آئی جی خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان کا شمار ایک فرض شناس پولیس افسر کے طور پر کیا جاتا ہے۔ محمد طاہر کو ان کی تعیناتی کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔