پاکستانی اوپنر فخر زمان فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار

Published On 20 February,2025 02:34 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی اوپنر فخر زمان فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔

پٹھوں میں کھچاؤ کے باعث فخر دو بار میدان سے باہر گئے، انجری کے باعث فخر زمان اوپننگ کرنے بھی نہ آ سکے، سعود شکیل اور بابر اعظم نے اوپننگ کی۔

فخر زمان چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے، بیٹنگ کے دوران بھی تکلیف کا شکار نظر آئے۔