آئی سی سی کا ہر ایونٹ اہم، چیمپئنز ٹرافی میں اچھا کھیل پیش کریں گے: روہت شرما

Published On 19 February,2025 07:06 pm

دبئی: (دنیا نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا آئی سی سی کا ہر ایونٹ بہت اہم ہوتا ہے، چیمپئنز ٹرافی میں اچھا کھیل پیش کریں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹس جیتنے کا سوچ کر آتے ہیں، کامیابی کے لیے دو سے تین کھلاڑیوں کا بڑا اسکور کرنا ضروری ہے۔

روہت شرما نے کہا کہ ابھی ہمارا فوکس پہلے میچ پر ہے، ہر گراؤنڈ کی اپنی کنڈیشن اور چیلنجز ہوتے ہیں، پہلے چار کھلاڑیوں کا سکور کرنا بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ دبئی کے ماحول سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک میچ ہارنے سے ٹیم پر پریشر بڑھ جاتا ہے، ہمارے لیے ہر میچ بہت اہم ہے۔