لاہور: (دنیا نیوز) ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ،قومی ٹیم ملائیشیا چلی گئی۔
ایونٹ 15 سے 22 دسمبر تک کوالالمپور میں کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم پہلا میچ 15 دسمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔
کپتان ضوفشاں ایاز نے کہا ٹورنامنٹ کے لئے بھرپور تیاری کی ہے، تمام کھلاڑی پرجوش ہیں اور انشا اللہ اچھی کارکردگی دکھائیں گی۔
ہیڈ کوچ محسن کمال نے کہا کہ انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے، کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید ہے۔