اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئر مین رانا مشہود احمد خان نیشنل ایڈولسنٹ اینڈ یوتھ پالیسی میں نوجوانوں کا کردار نہایت اہم قرار دیدیا۔
رانا مشہود احمد خان نے نیشنل ایڈولسنٹ اینڈ یوتھ پالیسی کی ٹاسک فورس کے پہلے اجلاس کی صدارت کی، یوتھ پالیسی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں وزارت بین الصوبائی روابط ،وزرات وفاقی ایجوکیشن، وزرات سائنس اور ٹیکنالوجی اور تمام صوبوں کے نمائندگان اور ڈویلپمنٹ سیکٹر سے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ اس وقت30 سال سے کم عمر کے پاکستانی نوجوانوں کی تعداد 160ملین ہے،نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کے لئے پالیسی سازی کی اہم ضرورت ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام نیشنل ایڈولسنٹ اینڈ یو تھ پالیسی بنا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پہلی نیشنل یوتھ پالیسی کی تشکیل کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ، اس مقصد کےلئےتمام سٹیک ہولڈرز پر مبنی ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔