حکومت نے تحریک انصاف سے عمران خان کے بیان حلفی کی گارنٹی مانگ لی

Published On 13 December,2024 01:08 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے تحریک انصاف سے بانی پی ٹی آئی کے بیان حلفی کی گارنٹی مانگ لی۔

مشیر وزارت قانون بیرسٹر عقیل نے دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا مہر بخاری کیساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کیلئے ضروری ہے تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی کا بیان حلفی لے کر آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی گارنٹی دیں مذاکرات میں جو فیصلہ ہو گا وہ من و عن تسلیم کیا جائے گا اور اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔