کراچی: گھر میں آتشزدگی سے 6 کمسن بہنیں جھلس کر شدید زخمی

Published On 13 December,2024 06:11 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں گھر میں آتشزدگی سے 6 کمسن بہنیں جھلس کر شدید زخمی ہوگئیں۔

افسوسناک واقعہ کیماڑی سکندر آباد گلی نمبر 28 میں واقع گھرمیں پیش آیا، اہلخانہ نے گھر میں مچھروں سے بچنے کے لئے گلوب جلایا تھا جس سے بستروں میں آگ لگ گئی۔

زخمی ہونے والی بچیوں کو علاقہ مکینوں نے امدادی رضاکاروں کے مدد سے ہسپتال منتقل کردیا، 4 بچیاں مناحل، علیشاہ، تعبیر اور بشرہ برنس سینٹر میں داخل ہیں جبکہ 2 بچیوں عشاء اور عائزہ کو طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا۔

بچیوں کے ماموں محمد اعظم کا کہنا ہے کہ ان کے والد پنجاب شادی میں گئے ہیں، آگ لگنے سے گھر کو بھی نقصان پہنچا، بچیاں گھر میں والدہ کے ساتھ مقیم تھیں۔