کراچی سٹی کونسل کا اجلاس مچھلی منڈی میں تبدیل، شدید ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ

Published On 13 December,2024 01:12 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سٹی کونسل کا اجلاس مچھلی منڈی میں تبدیل،شدید ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ، اپوزیشن ارکان نے شدید نعرے بازی کی۔

اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی، ڈپٹی میئر کی زیرصدارت اجلاس میں 21 قرار دادیں منظور کرا لی گئیں، اپوزیشن ارکان کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ اور میئر کراچی تعصب کررہے ہیں صرف پیپلز پارٹی ارکان کو فنڈز جاری کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے ایم سی میں کرپشن سسٹم چل رہا ہے، جماعت اسلامی کے ارکان نے کے ایم سی بلڈنگ میں میئر کراچی کے خلاف احتجاج بھی کیا۔