بحرین: (دنیا نیوز) ایشین کرکٹ کونسل کے بحرین میں جاری اجلاس میں پاکستان نے ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار ہونے سے انکار کر دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے میزبانی کا کیس ڈٹ کر لڑا، بھارت اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان نہ بھیجنے پر قائم ہے، بھارت کی طرف سے جے شاہ نے کہا کہ حکومتی اجازت کے بغیر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے۔
The Asian Cricket Council recently held its Executive Board Meeting in Bahrain.
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) February 4, 2023
Big things await Asian Cricket in 2023! https://t.co/xJPBzaWWOq pic.twitter.com/SmUK7eGH3i
مارچ میں اے سی سی اجلاس میں ایشیا کپ کے حوالے سے فیصلہ ہونے کا امکان ہے، پاکستان کی دستبرداری کی صورت میں یو اے ای اور سری لنکا میزبان ہوسکتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اجلاس کے بعد بحرین سے دبئی پہنچ گئے۔