لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر شاداب خان کی انگلی آسٹریلوی لیگ بگ بیش میں فریکچر ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
ایسے میں جہاں کرکٹر کے مداحوں نے ان سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں ایک ناقد نے شاداب کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا طعنہ دیا۔
صارف نے لکھا غیر ملکی لیگز آپ پیسوں کے لیے کھیلتے ہیں، اس کے بعد زخمی ہوجاتے ہیں اور پھر قومی ٹیم کے میچز چھوڑ دیتے ہیں ۔
کرکٹر نے اس تنقید کا تفصیلی جواب دیا اور بتایا کہ بگ بیش لیگ کی وجہ سے آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈکپ میں میری کارکردگی اچھی رہی، مختلف کنڈیشنز میں کھیلنا آپ کو بہتر بناتا ہے ۔
Mere BBL experience ki wajah se meri performance Australia mai achi hui world cup mai. Playing in different conditions makes u better. Jahan mai national team ke liye select hon ga wahan hamesha national team ke liye khelun ga. Allah aap ko hamesha khush rakhay. https://t.co/qO7laXIfiI
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) January 8, 2023
شاداب نے لکھا جہاں میں قومی ٹیم کے لیے سلیکٹ ہوا وہاں ملک کے لیے کھیلوں گا ۔
آل راؤنڈر نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا انگلی کی انجری کبھی بھی ہوسکتی ہے، پریکٹس میں کسی کو بھی گیند لگ سکتی ہے پھر چاہے وہ آسٹریلیا ہو یا پاکستان ۔
Finger injury kabhi bhi ho sakti hai. Pratice mai ball kisi ko bhi lag sakti hai chahay woh Australia ho ya Pakistan. Naye experience aur different conditions mai khel ker insaan seekhta hi hai. Aim yehi hota hai ke seekh ker Pakistan ke liye acha se acha kerein.
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) January 8, 2023
شاداب خان نے کہا کہ نئی جگہوں اور تجربات سے انسان سیکھتا ہے، یہ مقصد ہوتا ہے کہ سیکھ کر پاکستان کے لیے اچھا کریں ۔