گرین شرٹس کو انکی سرزمین پر شکست دینا آسان نہیں:کین ولیمسن

Published On 08 January,2023 07:54 pm

کراچی (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط اور اچھی ٹیم ہے،گرین شرٹس کو اس کی سرزمین پر شکست دینا آسان کام نہیں ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کل سے شروع ہونیوالی ون ڈے سیریز سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں گے کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کریں۔

ورلڈ کپ قریب ہے ہمیں اس کی بھی تیاری کرنی ہے اور فتح ہمارے لیے اہم ہوگی، سیریز جیتنے اور عالمی کپ کے لیے کیویز کو بھر پور تیاریاں کرنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز سے قبل کیویز کو بڑادھچکا

انہوں نے کہا کہ بطور بیٹر کوشش ہوتی ہے جب بھی رنز بنائوں ٹیم کے لیے فائدہ مند ہو،آئی سی سی ورلڈ کپ سپرلیگ کا حصہ ہونے کے ناطے یہ سیریز بہت اہم ہے،ہم اپنی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

کیوی کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں بھی پاکستان کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،امید ہے کہ ون ڈے سیریز میں شاندار مقابلے دیکھنے میں آئیں گے،ہمیں اپنے کھلاڑیوں پر بھرپور اعتماد ہے۔