پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

Published On 08 January,2023 06:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی.

ٹرافی کی رونمائی کی تقریب نیشنل سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوئی، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور کیوی کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹرافی کی رونمائی کی جبکہ دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

واضح رہے کہ سیریز میں تین میچز کھیلے جائیں گے،پہلا میچ 9 جنوری پیر کو کھیلا جائے گا،دوسرا 11 جنوری بدھ اور تیسرا میچ 13 جنوری جمعہ کو طے ہے،میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی گئی، جس کے دونوں ہی میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔