بہاولپور رائلز کی ٹیم پاکستان جونیئر لیگ کی پہلی چیمپئن بن گئی

Published On 21 October,2022 11:21 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) گوادر شارکس کو 86 رنز سے شکست دیکر بہاولپور رائلز کی ٹیم پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کی پہلی چیمپئن بن گئی۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ بہاولپور رائلز اور گوادر شارکس کے مابین ہوا۔

بہاولپور رائلز اننگز

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بہاولپور رائلز نے دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں صرف 3 وکٹ کے نقصان پر 225 رنز بنائے، شاویز نے 32 گیندوں پر 79، طیب عارف نے 34 گیندوں پر 56 اور باسط علی نے 23 گیندوں پر 35 رنز بنائے، خروٹائی 30 گیندوں پر 47 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

قمر نے گوادر شارکس کی جانب سے 2 جبکہ شعیب نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

گوادر شارکس اننگز

224 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف گوادر شارکس کی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 15 اعشاریہ 1 اوورز میں 139 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، شمائل نے 67، ابراہیم نے 20 ناٹ آؤٹ، منہاس نے 19 جبکہ آفتاب نے 7 رنز بنائے۔

ذیشان اور خروٹائی نے 3،3 جبکہ سجاد نے 2 اور ارحم نواب نے ایک وکٹ حاصل کی۔