لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) میں مردان وارئیرز نے بہاولپور رائلز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی، آل راؤنڈر عبدالرزاق کے صاحبزادے علی کے 44 رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
قدافی سٹیڈیم لاہور میں لیگ کے ساتویں میچ میں مردان نے 146 رنز کا ہدف 5 وکٹ پر حاصل کر لیا، جارج تھامس نے 58 رنز کی اننگز کھیلی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے، بہاولپور کی جانب سے ذیشان اور ارحم نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل مردان واریئرز نے مقررہ 20 اورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 145 رنز بنائے، علی رزاق 44 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے، پی جے ایل میں آج حیدرآباد ہنٹرزاور راولپنڈی رائیڈرز کے درمیان ہوگا۔