لاہور: ( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنی اہلیہ نادیہ آفریدی کے لئے پیار بھرا پیغام جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے پیغام میں لکھا کہ میری پیاری بیوی، بہترین جیون ساتھی بننے کیلئے آپ کا بہت شکریہ، میں اس سب کے لئے اپ کا بہت شکر گزار ہوں۔
اپنے پیغام میں سابق کپتان نے مزید لکھا کہ ہمارے گھر میں تمام محبت، خوشی، گرمجوشی اور ہنسی لانے کے لیے آپ کا شکریہ، جو میرے ساتھ ہوا اس میں آپ ہمیشہ سب سے اچھی رہیں گی، میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ شاہد آفریدی اور ان کی اہلیہ کو اللہ نے 5 خوبصورت بیٹیوں سے نوازا ہے جن کے ساتھ سابق کپتان اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں، لیکن شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ شاہد بہت کم تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں۔