ٹی 20 ورلڈ کپ میں دوسرا بڑا اپ سیٹ، کالی آندھی کو سکاٹ لینڈ کے ہاتھوں شکست

Published On 17 October,2022 02:50 pm

ہوبارٹ: (دنیا نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ میں دوسرا بڑا اپ سیٹ ہو گیا، سکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں کے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سکاٹ لینڈ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز سکور کیے۔

سکاٹ لینڈ کی طرف سے اوپنر جارج منسے 66 رنز بنا کر نمایاں رہے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر اور الزاری جوزف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کا کوئی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا، کالی آندھی کی پوری ٹیم 118 رنز پر ڈھیر ہو گئی، اس سے قبل ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو شکست دے کر اپ سیٹ کیا تھا۔