انگلینڈ کی پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کروانے کی پیشکش

Published On 27 September,2022 07:18 pm

لاہور: (بلال عقیل سے) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کروانے کی پیشکش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کے معاملے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ پاک بھارت کرکٹ سیریز کرانے کیلئے کوشاں ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی اور بی سی سی آئی سے رابطہ کیا اور دونوں روایتی حریفوں کو ٹیسٹ سیریز کرانے کی پیشکش کی۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے پیشکش کی کہ پاک بھارت ٹیسٹ سیریز انگلینڈ کے میدانوں میں کروائیں۔

اس حوالے سے ای سی بی کے ترجمان نے تصدیق کی کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ اجلاس میں پاک بھارت سیریز کی بات ہوئی ہے، آسٹریلیا کے ساتھ بھی پاکستان نے انگلینڈ میں ٹیسٹ میچز کھیلے تھے، ای سی بی چاہتا ہے پاک بھارت سیریز انگلینڈ میں ہو۔