برطانوی امداد سے آٹے کی فروخت کی تصویر جعلی نکلی

Published On 12 September,2022 06:44 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے برطانوی امداد کے آٹے تھیلے کی دکانوں پر فروخت کی تصویر جعلی نکلی۔

خیال رہے گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں یو کے ایڈ کا تھیلا کسی دکان پر رکھا ہوا ہے جس پر لکھا ہے کہ ناٹ فار سیل۔

اس تھیلے کی تصویر کو لیکر تنقید کی جارہی ہے کہ سندھ حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کا سامان فروخت کررہی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ ہاؤس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے اس تھیلے کی تصویر کو جعلی قرار دیتے ہوئے لکھا گیا کہ سوشل میڈٰیا پر یہ ایک من گھڑت پوسٹ ہے جو گردش کر رہی ہے، برطانیہ اس پروگرام میں شریک نہیں ہے اور اس نے گندم کا آٹا فراہم نہیں کیا ہے۔

ٹوئٹ میں مزید لکھا گیا کہ امدادی کاموں کو کمزور کرنے، بدنام کرنے اور حقیقی خدمات سے توجہ ہٹانے کے لیے سیاسی طور پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔