لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کی آ نجہانی ملکہ الزبتھ کا تابوت ایڈنبرا سے لندن منتقل کر دیا گیا۔
برطانوی شاہ چارلس آنجہانی ملکہ کا تابوت ایڈنبرا سے لے کر لندن پہنچے، ایڈنبرا ایئر پورٹ پر سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نیکولا اسٹریجن نے شاہی اعزاز کے ساتھ انہیں الوداع کیا، رائل ایئر فورس سٹیشن نارٹ ہولٹ سے آنجہانی ملکہ کے تابوت کو شاہی جلوس کیساتھ بکنگھم پیلس منتقل کیا گیا۔
شاہ چارلس سوئم نے ناردرن آئرلینڈ کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے ہلز بورو کیسل میں اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی، شاہ چارلس نے اپنےخطاب میں کہا ملکہ نے کبھی ناردرن آئرلینڈ کے لوگوں کی دادرسی کیلئے کوتاہی نہیں کی۔