لاہور:(ویب ڈیسک) اپنی سماجی ذمہ داری کو مد نظر رکھتے ہوئے بورڈ آف گورنرز (بی او جی) نے ٹرسٹ کی حیثیت سے پاکستان کرکٹ فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔
پی سی بی کی جانب سے بنائی گئی یہ فاؤنڈیشن ریٹائرڈ کرکٹرز، میچ آفیشلز، سکوررز اور گراؤنڈ سٹاف کی دیکھ بھال کرے گی، اس فاؤنڈیشن سے مستفید ہونے کے لیے اہلیت کے معیار کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، ابتدائی طور پر بی او جی نے پاکستان کرکٹ فاؤنڈیشن کو آئندہ مالی سال کے لیے 10 کروڑ روپے عطیہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ یہ پراجیکٹ ہمیشہ ان کے دل کے بہت قریب تھا اور وہ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ فاؤنڈیشن کے قیام کی منظوری دینے پر بی او جی کے مشکور ہیں، اس فاؤنڈیشن کے ذریعے وہ مشکلات کا شکار اپنے ریٹائرڈ کرکٹرز، میچ آفیشلز، سکوررز اور گراؤنڈ سٹاف کا خیال رکھ سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بی او جی کی جانب سے دس کروڑ روپے کا عطیہ مختص کرنے کے بعد اب وہ دیگر ڈونرز کو دعوت دیں گے تاکہ مشکلات کا شکار افراد کی امداد کی جاسکے۔