لاہور:(ویب ڈیسک) افغانستان میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ مالی نقصان کا بھی سامنا ہے، اسی تناظر میں افغان کرکٹر راشد خان نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی سے مدد مانگ لی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے سپنر راشد خان نے کہا کہ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ افغانستان کو ہولناک زلزلے کا سامنا ہے، بہت سے افراد نے اپنی جانیں گنوا دیں جبکہ کئی اس زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہیں۔
Afghanistan will be #BackEvenStronger - Donate now at: https://t.co/08jToN4YAC
— Rashid Khan (@rashidkhan_19) June 22, 2022
I nominate: @safridiofficial, @hardikpandya7 and @djbravo47 to donate & nominate.
Please retweet and share. #BackEvenStronger pic.twitter.com/AO3yXyB21J
انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کے لئے جو کہ اس زلزلے میں متاثر ہوئے ہیں ان کے لئے فنڈ اکٹھا کررہا ہوں اور آپ لوگوں کی جانب سے کیا گیا تعاون اور مدد بہت اہمیت کی حامل ہوگی۔
راشد خان کا کہنا تھا کہ میں شاہد آفریدی، ہاردیک پانڈیا اور ڈی جے براوو کو کہنا چاہتا ہوں کہ اس عظیم مقصد کے لئے فنڈ اکٹھا کریں اور ویڈیو بنائیں۔