کراچی: (ویب ڈیسک) مسلسل گراوٹ کا شکار زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں رواں ہفتے مزید 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی کے ساتھ ہی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 10 ارب ڈالر کی سطح سے گر کر 9 ارب 99 کروڑ ڈالر ہوگئی۔
سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 60 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔