کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک نے یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
بینک دولت پاکستان کے اعلان کے مطابق تمام بینک پیر یکم مئی 2023ء کو ”یومِ مزدور“ کے موقع پر عام تعطیل کے سبب بند رہیں گے۔
#SBP will remain closed on May 1, 2023 on the occasion of #LabourDay. pic.twitter.com/ug9vsFgikb
— SBP (@StateBank_Pak) April 27, 2023
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یومِ مزدور کے موقع پر عام تعطیل کی وجہ سے سٹیٹ بینک کے تمام مراکز بھی بند رہیں گے۔