کراچی: (دنیا نیوز) زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران مزید 60 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران مزید 60 لاکھ ڈالر کی کمی سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر4 ارب 45 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
— SBP (@StateBank_Pak) May 4, 2023
مرکزی بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 28 اپریل کو 10 ارب 4 کروڑ 32 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 58 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔