اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 30 ملین ڈالر اضافے کے بعد 10.02 ارب ڈالر ہو گئے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 20 اپریل 2023 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.46ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.56 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 30 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔
— SBP (@StateBank_Pak) April 27, 2023