کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان کے ذخائر میں 39 کروڑ 40 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق 14 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 56 کروڑ ڈالرز کی سطح سے بڑھ کر9 ارب 96 کروڑ 49 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔
مرکزی بینک کے ذخائر 39 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز اضافہ سے 4 ارب 43 کروڑ 23 لاکھ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر62 لاکھ ڈالرز اضافہ سے 5 ارب 53 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔