کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 28 ماہ بعد وصولیوں کا پلڑا عالمی ادائیگیوں کے مقابلے بھاری ہو گیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق مارچ میں وصولیاں بین الاقوامی ادائیگیوں کے مقابلے 65 کروڑ ڈالر زائد رہیں، مالی سال کے نو ماہ میں وصولیوں کے مقابلے عالمی ادائیگیاں3.4 ارب ڈالر زائد رہیں۔
گزشتہ مالی سال جولائی تا مارچ رواں کھاتوں کا خسارہ 13 ارب ڈالر تھا، سالانہ بنیاد پر رواں کھاتوں کا خسارہ 74 فیصد کم ہوا۔