کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا، کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 49 پیسے اضافے کی درخواست دے دی۔
کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔
نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست پر 3 مئی کو سماعت ہو گی، منظوری کی صورت میں صارفین پر 6 ارب 63 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔