بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 14 روپے 24 پیسے اضافے کا اعلان

Published On 10 March,2023 06:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا، نیپرا نے بجلی صارفین سے 14 روپے 24 پیسے فی یونٹ تک وصولی کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین سے 13 روپے 87 پیسے فی یونٹ وصول کرنے کی منظوری دی ہے۔

200 یونٹ والے پروٹیکٹو صارفین سے 89 پیسے سے 2 روپے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے جبکہ 200 یونٹ والے نان پروٹیکٹو صارفین سے 79 پیسے سے 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے۔

300 یونٹ والے صارفین سے بھی 79 پیسے سے 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے، کسانوں سے 8 ماہ میں 50 پیسے سے 3 روپے فی یونٹ تک اضافی وصول کیے جائیں گے۔

وصولی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں رواں سال 8 ماہ میں کی جائے گی، وصولی جون اور جولائی 2022ء کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جائے گی۔