نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

Published On 30 March,2023 05:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 56 پیسے سے ایک روپے 7 پیسے تک مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دی تھی، کے الیکٹرک نے 1 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا، اضافہ 56 پیسے سے لے کر 1 روپے 7 پیسے فی یونٹ تک بنتا ہے۔

نیپرا اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق صرف 1 ماہ کیلئے ہو گا، اضافے کا اطلاق لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پرنہیں ہوگا۔