کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر، کے الیکٹرک نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔
صارفین کے لیے ماہانہ فیول پرائس کی مد میں بجلی 1 روپیہ 66 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، کے الیکٹرک نے درخواست ماہ فروری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 14 روپے 24 پیسے اضافے کا اعلان
بجلی کی قیمت میں اضافے کی صورت میں صارفین پر 1 ارب 85 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، کے الیکٹرک کی درخواست پر اتھارٹی 30 مارچ کو سماعت کرے گی۔