اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی، وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین پر 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد بجلی صارفین پر مزید 335 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دی، اضافی سرچارج 2023-24 کے لئے یکم جولائی سے لاگو ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: ای سی سی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے یکساں ٹیرف کی منظوری دیدی
اضافی سرچارج کا کےالیکٹرک صارفین پر بھی اطلاق ہو گا، گھریلو، کمرشل، صنعتی اور زرعی صارفین پر اضافی سرچارج لگے گا۔
ذرائع کے مطابق اضافی سرچارج پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرض کی سود کی ادائیگی کی مد میں وصول کئے جائیں گے۔