کراچی:(دنیا نیوز) او جی ڈی سی ایل نے سندھ میں ضلع ٹنڈو الٰہ یار میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے۔
او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ابتدائی نتائج کے مطابق ذخیرے سے یومیہ 50 لاکھ بیرل تیل اور یومیہ 1400 لاکھ مکعب فٹ گیس نکل رہی ہے ، ذخیرے کی دریافت کے لئے 2 ہزار 573 میٹر کھدائی کی گئی۔
ماہرین کے مطابق تیل و گیس کے اس نئے ذخیرے کی دریافت سے طلب کو پورا کرنے میں کچھ مدد ملے گی جبکہ خام تیل اور گیس کی درآمدات میں کمی سے امپورٹ بل میں بھی کچھ کمی ضرور آئے گی۔