اسلام آباد: (دنیا نیوز) اوگرا نے گیس 16.37 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ، سفارشات پر حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔
غریب عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار ہونے کو تیار، اوگرا نے گیس اوسط16.37 فیصد مہنگی کرنے کی سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوادیں ۔ اوگرا کی سفارشات پر فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی جس کی منظوری کے بعد اوگرا نوٹیشنی ع جاری کرے گی ۔
سوئی ناردرن کیلئے گیس اوسط 16.37فیصد جکہا سوئی سدرن کیلئے گیس اوسط 6.35 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ سوئی ناردرن کیلئے گیس کے نرخ 94 روپے فی ایم ایم بی یو بڑھانے اورسوئی سدرن کیلئے گیس کے نرخ 50 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دیدی گئی۔ سوئی کمپنیوں نےسال 2021-22 کیلئے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔