اسلام آباد:(دنیا نیوز) موسم گرما میں لوڈشیڈنگ پر قابوپانے کی حکومتی تدبیر، وفاقی حکومت نے ایل این جی کے 6 کارگوز کی خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کر دئیے ہیں۔
پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 6 ایل این جی کارگوز خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کیے، یہ کارگوز سپاٹ خریداری کے ذریعے منگوائے جائیں گے، حکومت نے مئی اور جون کے لئے ایل این جی کے تین تین کارگوز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دستاویز کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 21 اپریل تک عالمی کمپنیوں سے بولیاں طلب کی ہیں، اور 21 اپریل کو ہی بولیاں کھول دی جائیں گی، ایل این جی کارگوز کی سپلائی 12 سے 13 مئی، 17 سے 18 مئی اور 27 سے 28 مئی کیلئے مانگی گئی ہیں۔
دستاویز کے مطابق جون کے لئے یکم سے 2 جون، 6 سے 7 جون اور 16 سے 17 جون کے لئے کارگوز منگوائے گئے ہیں۔