سٹیٹ بینک کا نیا طریقہ کار متعارف، بینکوں کو سرمائے کی منتقلی کا اختیار تفویض

Published On 27 October,2020 04:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے ملک سے سرمائے کی منتقلی کا نیا نظام متعارف کرادیا۔ نئے طریقہ کار کے تحت بینکوں کو سرمائے کی منتقلی کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق نئے طریقہ کار کے تحت پاکستان میں کمپنیاں غیر رہائشی حصص یافتگان کو آسانی سے فنڈ یا سرمایہ کاری کی رقم منتقل کرسکینگی ۔ جس کے لیے بینکوں کو مکمل اختیار دے دیا گیا ہے ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق اس طریقہ کار سے مقامی کمپنیوں کوغیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے میں مدد ملے گی ۔ خصوصا اسٹارٹ اپس کو بھی غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں آسانی رہے گی۔