شیڈول بینکوں کے مختصرمدتی قرضوں کے حجم میں کمی

Published On 11 September,2020 12:50 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کے مجموعی حجم میں جاری مالی سال کے پہلے دومہینوں میں 1.85 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ جون 2020ء کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 82 کھرب، دوارب، 32 کروڑ 10 لاکھ روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق اگست 2020ء کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 80کھرب، 52 ارب،6کروڑ، 10 لاکھ روپے ریکارڈ کیا گیا۔ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کے حجم میں 0.73 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 79 کھرب،93 ارب، 89 کروڑ،70 لاکھ روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔