بیرونی سرمایہ کاروں نے 16 کروڑ ڈالر سے زائد کا سرمایہ نکال لیا

Published On 02 October,2020 04:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ تین ماہ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے حصص بازار اور بانڈز سے مجموعی طورپر 16 کروڑ ڈالر سے زائد کا سرمایہ نکال لیا ۔۔

مالی سال 21-2020 کے پہلے تین ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر بانڈز اور حصص کی فروخت کا رجحان رہا ،، اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران 16 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا آوٹ فلو ریکارڈ کیا گیا۔

تین ماہ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے حصص خریدے جبکہ 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے حصص فروخت کیے، انہیں تین ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے 12 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے بانڈز خریدے اور 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے بانڈز فرخت کیے۔