لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے دیکھنے میں آ رہا ہے۔ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 200 روپے بڑھ گئی۔
ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافے دیکھا گیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت 87000 روپے ہو گئی ہے۔
ڈیلرز کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ سمیت دیگر صرافہ مارکیٹوں میں بھی دس گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ 171 روپے اضافے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 74588 روپے ہو گئی ہے۔