کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دنیا نیوز کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے مہنگی ہو کر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 81 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے بڑھ کر 69 ہزار 444 روپے ہوگئی ہے۔