گزشتہ 6 سال میں افغانستان کو برآمدات میں 13 فیصد کمی

Last Updated On 04 October,2018 04:37 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) 6 سال کے دوران افغانستان کو پاکستان سے برآمدات میں 13 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

 افغانستان کے شماریات کے مرکزی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2013 کے دوران پاکستان سے 8.9 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں جبکہ 2018 کے دوران یہ حجم 7.8 ارب ڈالر رہا۔ اس طرح 6 سالوں میں افغانستان کو قومی برآمدات میں 1.1 ارب ڈالر یعنی 13 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔