کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں شدت پسند تنظیم داعش کا سربراہ ابو سعد 10 ساتھیوں سمیت فضائی حملے میں مارا گیا۔
افغانستان کے ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابو سعد صوبہ ننگرہار میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔ وہ پاکستان کی سرحد کے قریب ایک گاؤں میں موجود تھا، فضائی حملے میں گولہ بارود اور اسلحہ بھی تباہ ہوگیا ہے۔ ابو سعد افغانستان میں ہلاک ہونے والا داعش کا چوتھا سربراہ ہے۔ داعش پہلی بار 2015 میں افغانستان میں منظر عام پر آئی تھی۔