پاک افغان تجارت میں 1.2 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ

Last Updated On 18 September,2018 05:46 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) گزشتہ تین سال کے دوران پاک افغان دوطرفہ تجارت میں 1.2 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

 گزشتہ تین سال کے دوران پاک افغان دوطرفہ تجارت میں 1.2 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان افغانستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رپورٹ کے مطابق 2014ء کے دوران پاک افغان دوطرفہ تجارت کا حجم 2.4 ارب ڈالر تھا جس میں تین سال کے قلیل عرصہ کے دوران 1.2 ارب ڈالر کی کمی ہو گئی ہے جبکہ 2014ء میں ایک اجلاس کے دوران دونوں ممالک نے 5 سال کے دوران دوطرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔