افغانستان: طالبان کے حملوں میں 20 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

Last Updated On 09 September,2018 07:54 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغان صوبے بغلان میں طالبان کے حملوں میں 20 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

افغانستان کے صوبے بغلان میں طالبان نے 5 فوجی اور 8 پولیس چیک پوسٹس کا کنٹرول سنبھال لیا جبکہ کئی دیہات پر بھی قبضہ جما لیا ہے۔ طالبان نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے چوکیوں پر قبضے اور سیکیورٹی اہلکاروں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔