تل ابیب میں شہریوں کا شدید احتجاج، غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ

Published On 18 December,2024 02:02 am

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں شہریوں نے مظاہرہ کیا اور غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

تل ابیب کی زمین ’ابھی ڈیل کریں‘، ’جنگ بند کریں‘ کے نعروں سے گونج اٹھی، مظاہرین نے کہا مسئلے کو حل کرنے کیلئے متعدد مواقع آئے لیکن حکومت نے ہر موقع تباہ کر دیا۔

آسٹریلیا میں بھی ہزاروں افراد نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا، فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف سڈنی میں ریلی نکالی گئی، فلسطینی پرچم لہراتے مظاہرین نے فلسطین کے حق میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

پلے کارڈز پر اسرائیل دہشتگرد ریاست ہے اور فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے درج تھے۔