دمشق: (دنیا نیوز) اسلامی تنظیم حیات تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے کہا ہے کہ شام میں شہریوں کو قید کرنے اور ان پر تشدد کے ذمہ داروں کو معافی نہیں ملے گی۔
اسلامی تنظیم حیات تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے اپنے بیان میں کہا کہ دوسرے ممالک جرائم پیشہ افراد کو واپس شام بھیجیں، محمد الجولانی اپنے اصل نام احمد الشراء سے بھی منظر عام پرآگئے۔
واضح رہے شام کے 70فیصد رقبے پر جنگجوؤں اور20 فیصد پر سیرئین ڈیمو کریٹک فورسز اور ایس ڈی ایف کا قبضہ ہے، سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق سیرئین ڈیموکریٹک فورسز فرات کے مشرق میں کونیکو گیس فیلڈ کے علاقے میں واپس چلی گئی ہیں۔