بشارالاسد حکومت کا خاتمہ انصاف کا ایک بنیادی عمل ہے: امریکی صدر

Published On 09 December,2024 12:51 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ بشارت الاسد حکومت کا خاتمہ ہوگیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے شام کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بشارالاسد نے شامی شہریوں پر وحشیانہ تشدد کیا، بشارالاسد حکومت نے لاکھوں بے گناہ شامیوں کو موت کے گھاٹ اتارا، بشارالاسد حکومت کا خاتمہ انصاف کا ایک بنیادی عمل ہے۔

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ شام کے شہریوں کیلئے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کا ایک تاریخی موقع ہے۔